میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکیوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی۔فائل فوٹو
میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکیوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی۔فائل فوٹو

بازیابی کے بعد چاروں بچیوں کا والدین کے پاس جانے سے انکار

لاہور کے علاقےتھانہ ہنجروال کی حدود سے غائب ہونے والے چار بچیوں نے بازیابی کے بعد اپنے والدین کے پاس جانے سے انکار کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق 31 جولائی کو چار بچیاں ہنجروال کے علاقہ سے غائب ہوئیں تھیں جو (بدھ کو) ساہیوال سے برآمد کی گئیں

۔پولیس کے مطابق بچیوں کو ایک گروہ جسم فروشی کے اڈے پر بیچنا چاہتا تھا،لڑکیاں اپنی مرضی سے گھر سے غائب ہوئیں تھیں۔تاہم بازیابی کے بعد بچیوں نے اپنے والدین کے ساتھ جانے سے انکار کردیا ہے۔چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچیوں کو تحویل میں لے لیا ۔

سارہ احمد کے مطابق پولیس کی جانب سے بچیوں کو تھانہ نواں کوٹ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا۔بچیوں کو پولیس نے ساہیوال سے بازیاب کروایا تھا۔