28صارفین کے 55کروڑ روپے کے بدلے رکھے گئے زیورات کو تبدیل کردیا گیا۔فائل فوٹو
28صارفین کے 55کروڑ روپے کے بدلے رکھے گئے زیورات کو تبدیل کردیا گیا۔فائل فوٹو

 کراچی کے نجی بینک کے عملے نے صارفین کو کروڑوں کا چونا لگا دیا

کراچی کے نجی بینک میں عملے نے لاکروں میں پڑے کروڑوں روپے کے زیورات نقلی سے تبدیل کر دیے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے منیجر سمیت عملے کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں ایک خاتون افسر بھی شامل ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نجی بینک کے عملے نے 28صارفین کے 55کروڑ روپے کے بدلے رکھے گئے زیورات کو تبدیل کردیا، بینک کے ہیڈ آفس سے آڈٹ کیلیے آنے والی ٹیم پر دوران چیکنگ راز افشاں ہوا کہ لاکر میں موجود سیل شدہ 5بیگوں میں اصل کی بجائے سونے کے پانی سے ملمع شدہ زیورات موجود ہیں جس کے بعد پولیس کو بلایا کر مقدمہ درج کرایا گیا۔

پولیس کے مطابق بینک میں موجود233 لاکرز میں سے اب تک 150چیک کیے جا چکے ہیں ۔پولیس کے مطابق گرفتارافراد کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جا چکا ہے جبکہ دیگرعملے سے بھی تفتیش جاری ہے ۔