ہم سارے مافیاز کے سامنے کھڑے ہیں، مافیاز تبدیلی نہیں چاہتے۔فائل فوٹو
ہم سارے مافیاز کے سامنے کھڑے ہیں، مافیاز تبدیلی نہیں چاہتے۔فائل فوٹو

غیر ملکی امداد نے ملک کو کمزور کردیا۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی امداد پرانحصارنے ملک کمزور کردیا تاہم اب اللہ کے کرم سے پاکستان صحیح راستے پر لگ گیا ہے۔

کراچی میں شپ یارڈ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی امداد پر انحصار نے کمزور کردیا اور ہم نے اپنی قوت کونہیں پہچانا، بیساکھیوں سے چلنے والا اعتماد کھودیتا ہے لیکن قومیں جب فیصلہ کرتی ہیں وہ سب کچھ خود کریں گی تو اللہ مدد کرتاہے، اللہ کے کرم سے پاکستان اب صحیح راستے پر لگ گیا ہے اور اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس تیزی سے پاکستان کو آگے بڑھنا تھا اس تیزی سے نہیں بڑھا تاہم ہمارا ریکارڈ خسارہ کم سے کم ہوگیا ہے اور اب ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے جب کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ملک کا زرمبادلہ بچایا جائے گا، اس کے علاوہ منی لانڈرنگ روکنے کی پوری کوشش کررہے ہیں اور غیر قانونی طور پر ڈالرز ملک سے باہرنہیں جانے دیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے، ہم نے اپنی قوت کو نہیں پہچانا، اللہ تعالی بھی مضبوط عزم رکھنے والی قوموں کا ساتھ دیتا ہے۔ ہم نے آسان ذرائع پر انحصار کرنا شروع کر دیا تھا، جس تیزی سے پاکستان نے آگے بڑھنا تھا نہیں بڑھا۔ خوشی ہے ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔