گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔فائل فوٹو

کورونا کے مہلک وار جاری. مزید 81  افراد جاں بحق ہو گئے

اسلام آباد:کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں ، ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 81  افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ چارہزار 856 نئے کیسز سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونےو الوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 85 ہو گئی جبکہ کورونا سے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 8  ہزار 360 ہوگئی ہے ۔ ملک بھر میں 84 ہزار177 افراد تاحال زیر علاج ہیں ۔ نو لاکھ 72  ہزار 98 پاکستانیوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔

سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں  4لاکھ 3 ہزار 964  کورونا کیسز سامنے آئے ، چھ ہزار 275 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین لاکھ  49  ہزار  608 افراد صحتیاب ہوئے ، سندھ میں 48  ہزار 81 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں ۔

پنجاب کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا صوبہ ہے جہاں تین لاکھ  67  ہزار54 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ 11 ہزار 256 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ صوبے میں19  ہزار 111   افراد تاحال زیر علاج ہیں ، تین لاکھ 36  ہزار687  افراد نے وائرس کو شکست دیکر واپس زندگی کا رخ کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 91  ہزار 672 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 822اموات ہوئیں ، 86  ہزار  597  افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ وفاقی دارالحکومت میں چار ہزار 253 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  49  ہزار 532 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، چار ہزار 588  افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک لاکھ  38  ہزار 780 افراد تندرست ہوئے ، خیبرپختونخوا میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 6ہزار 164ہے ۔

بلوچستان میں 31  ہزار 298  افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،332 افراد کی اموات ہوئیں ، 29 ہزار 890 افراد صحتیاب ہوئے ،ایک ہزار 76 ایکٹو کیسز ہیں ۔

گلگت بلتستان میں آٹھ ہزار 941 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 158 افراد جان کی بازی ہار گئے ، سات ہزار 885  افراد صحتیاب ہوئے ، گلگت میں 898  کورونا کیسز زیرعلاج ہیں ۔

آزاد جموں و کشمیر میں 27   ہزار 899  افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 654  افراد کی وفات ہوئیں جبکہ  22  ہزار 651  افراد علاج کے بعد صحتمند زندگی گزار رہے ہیں ۔ ریاست میں 4 ہزار 594 ایکٹو کیسز ہیں ۔