گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 72 افراد جاں بحق

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 72 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار669 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد11 لاکھ دو ہزار79 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 53 ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی ۔ ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 478 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ 12 ہزار 165، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 52 ہزار 625، پنجاب میں تین لاکھ 72 ہزار 750، اسلام آباد میں 94 ہزار 108، بلوچستان میں 31 ہزار 583، آزاد کشمیر میں 29 ہزار 452 اور گلگت بلتستان میں نو ہزار 396 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 372 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چھ  ہزار 439، خیبرپختونخوا میں چار ہزار 668، اسلام آباد 834، گلگت بلتستان 164، بلوچستان میں 335 اور آزاد کشمیر میں 666 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔