کابل ایئر پورٹ شدید بد نظمی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں افراد موجود ہیں۔فائل فوٹو
کابل ایئر پورٹ شدید بد نظمی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں افراد موجود ہیں۔فائل فوٹو

منی بس یا جہاز۔ پراور پہیے سے چمٹے تین افراد نیچے گرکر ہلاک

کابل: منی بس سمجھ کرامریکی فوجی طیارے سے لٹک کرافغانستان چھوڑنے کی کوشش کرنے والے تین افراد گرکر ہلاک ہوگئے۔

کابل ایئرپورٹ سے موصول ہونے والی تازہ ترین معلومات کے مطابق کم ازکم تین افراد امریکی طیاروں سے لٹک کر فرار ہونے کی کوشش کے دوران جہاز سے گرکر ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینکڑوں لوگ کابل ایئر پورٹ سے اڑنے والے امریکی سی 17 طیارے کے ساتھ ساتھ بھاگ رہے ہیں اوراس کے ساتھ لٹکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق طیارے نے جب اڑان بھری تو جہازکے پراور پہیے سے چمٹے تین افراد نیچے گر گئے اور سیکڑوں افراد طیارے کے آگے بھاگ رہے تھے انہیں کسی قسم کا کوئی خوف نہیں تھا کہ وہ طیارے کے پہیوں کے نیچے بھی آ سکتے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ افراد زور دار آواز کے ساتھ لوگوں کے گھروں کی چھتوں پرگر کرہلاک ہوگئے۔

واضع رہے کہ کابل ایئر پورٹ شدید بد نظمی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں افراد موجود ہیں جو ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں لیکن سول طیاروں کی اڑان پر پابندی ہے صرف فوجی طیارے اڑان بھر رہے ہیں۔