انہیں ہفتہ اور اتوارکے روز قبضے میں لیا گیا۔فائل فوٹو
انہیں ہفتہ اور اتوارکے روز قبضے میں لیا گیا۔فائل فوٹو

ازبکستان نے افغان فوج کے طیارے کو مارگرایا ۔585 اہلکار گرفتار

ازبکستان نے افغانستان کے ایک فائٹر جہاز کو مار گرایا ہے جبکہ 22 ملٹری جہازوں اور24 ملٹری ہیلی کاپٹرزکو زبردستی لینڈ کروا لیا گیا جو کہ طالبان کی جانب سے کابل کا کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد تقریبا 600 افغان اہلکاروں کو غیر قانونی طور پران کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہوئے لے جارہے تھے ۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے 46 ایئرکرافٹس میں 585 اہلکار سوار تھے جنہیں زبردستی ’ ترمیز ‘ ایئر پورٹ پر لینڈ کروایا گیاہے جوازبکستان کے جنوبی حصے میں واقع ہے ، انہیں ہفتہ اور اتوارکے روز قبضے میں لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ازبک وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ افغان ملٹری کے ایک جہاز کو غیر قانونی طور پر فضائی حدود میں داخل ہونے پر ازبکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے نشانہ بنایا لیکن اسٹیٹ پراسیکیوٹر آفس کا بیان ازبک وزارت دفاع سے مختلف ہے ، جس کا کہناہے کہ افغان ملٹری کا طیارہ ازبک طیارے کے ساتھ ٹکرانے کی وجہ سے گرکرتباہ ہواہے جو اسے ایسکورٹ کر رہاتھا ۔