طلبا کی ویکسین نہ ہونے پرانتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔فائل فوٹو
طلبا کی ویکسین نہ ہونے پرانتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔فائل فوٹو

سندھ  بھر میں اسکول 30 اگست سے کھلیں گے

کراچی: نجی اسکول مالکان کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ  بھر میں اسکول 30 اگست سے کھلیں گے جس کا جس کا فیصلہ ہو گیا۔

’’امت‘‘ کے مطابق محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ50 فیصد حاضری کیساتھ 30اگست سے تدریسی عمل بحال کردیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا کہ بچوں کو 3دن کے وقفے کیساتھ اسکول جانے کی احازت ہوگی اور تمام اسکول 3دن ایک گروپ اور تین دوسرے گروپ کو بلانے کے پابند ہوں گے جبکہ والدین کو کوویڈ سرٹیفکیٹ اسکول میں جمع کرانا ہوگا۔

تدریسی وغیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن ضروری ہوگی۔ ہفتے میں چھ دن اسکول کھلیں گے لیکن تین دن ایک شفٹ جبکہ تین دن دوسری شفٹ کی کلاسز ہوں گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق والدین ویکسین لگوا کرویکسینیشن کارڈ اسکول میں جمع کروائیں۔ والدین کو اسکول مالکان ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی دیں گے۔