کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو
کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ نے کیمیکل  فیکٹری میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورنگی مہران ٹاؤں میں کیمیکل  فیکٹری میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا۔

سید مراد علی شاہ نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ نے  کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے  پوچھا کہ واقعہ کیسے پیش آیا اور حفاظتی تدابیر کیا تھیں، اتنا زیادہ جانی نقصان کیسے ہوا؟

مراد علی شاہ نے جاں بحق مزدوروں کے خاندان کی بھرپور مدد کرنے  اور زخمیوں کا علاج کرانے کی ہدایت دے دی۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری عملہ کے مطابق اندر پچیس کے قریب لوگ موجود تھے۔