ٹرانگولر فٹبال سیریز میں شریک خلیق میموریل  فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو
ٹرانگولر فٹبال سیریز میں شریک خلیق میموریل  فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو

خلیق میموریل فٹبال کلب اورشاہ فیصل یوتھ کی ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی

کراچی:شاہ فیصل فٹبال کلب کے زیر اہتمام ہیپی ڈیل اسکول کے گرائونڈ پر جاری ٹرائنگولر فٹبال سیریز میں کل بروز جمعہ کو خلیق میموریل فٹبال کلب اورشاہ فیصل یوتھ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔شاہ فیصل یوتھ کی قیادت اختر نوازکریں گے جبکہ خلیق میموریل فٹبال کلب کی قیادت عبدالحمید کریں گے۔

مسلم لیگ نون ضلع وسطی کے صدر اسلم خٹک ایڈووکیٹ،لیگی رہنما چوہدری امجدمہمان خصوصی ہوں گے،اس موقع پر مہمانوں کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا جائے گا۔