پولیس اہلکار اصرارکرکے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہیں خاتون کی لاش ملی۔فائل فوٹو
پولیس اہلکار اصرارکرکے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہیں خاتون کی لاش ملی۔فائل فوٹو

ملیر میں شوہرکی فائرنگ سے 4 بچوں کی ماں جاں بحق

کراچی کے علاقے ملیر میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہرکی فائرنگ سے 4 بچوں کی ماں جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے گلشن آمنہ میں شوہرنے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کیا، مقتولہ کی شناخت مستفید کے نام سے ہوئی جو چار بچوں کی ماں تھی۔

مقتولہ کے بیٹے کے مطابق ملزم مقتولہ کا تیسرا شوہر ہے، چند روز قبل اس کی والدہ نے اپنا مکان فروخت کیا تھا جس میں سے ملزم نے 20 لاکھ روپے لیے تھے اور وہ سب اس نے جوئے اور نشے میں اڑا دیے۔

شوہرکے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ آج جب والدہ نے پیسوں سے متعلق پوچھا تو دونوں میں جھگڑا ہو گیا جس پر ملزم نے فائرنگ کرکے والدہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے دو خول تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔