جڑواں بیٹوں کی پیدائش دبئی میں ہوئی۔فائل فوٹو
جڑواں بیٹوں کی پیدائش دبئی میں ہوئی۔فائل فوٹو

افغانستان سے ہمدردی امن اور استحکام کیلیے ضروری ہے ۔آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں شرکاءنے عالمی ، علاقائی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا ۔فورم کو افغانستان کی موجودہ صورتحال ، خاص طورپرپاک افغان بارڈرپر سیکیورٹی اور مختلف خطرات کے خلاف موثر حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ آرمی چیف نے وسیع بارڈر مینجمنٹ کی افادیت پراطمینان کا اظہار کیا جس کی وجہ سے خطے میں بحرانی صورتحال کے دوران پاکستان کی سرحدیں اور داخلی سلامتی برقرار ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاکیلیے پاک فوج کے کردار اورکوششوں کو سراہا ۔

پاکستان کے امن کے قیام کے غیر متزلزل عزم کو دہراتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے افغانستان کیلیے پائیدار انسانی ہمدردی امن اور استحکام کیلیے ضروری ہے ۔

امن کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ، سی او اے ایس نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے افغانستان کے لیے تعمیری مصروفیات اور پائیدار انسانی معاونت پائیدارامن اوراستحکام کے لیے ضروری ہے۔خطے کے تمام سٹیک ہولڈرزکے درمیان قریبی تعاون خطے میں امن اور خوشحالی کیلیے لازمی ہے ۔

کور کمانڈر کانفرنس میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کیلیے زندگی بھر کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔آرمی چیف نے محرم الحرام میں امن کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلیے پاک فوج کی شاندار کوششوں کی تعریف کی ۔