ملزم ذیشان واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے بعد میں گرفتارکرلیا گیا تھا۔فائل فوٹو
ملزم ذیشان واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے بعد میں گرفتارکرلیا گیا تھا۔فائل فوٹو

سابق شوہرکے ہاتھوں تیزاب گردی کا شکارٹک ٹاکرجان کی بازی ہار گئی

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں سابقہ شوہر کے ہاتھوں تیزاب گردی کا شکار خاتون دوران علاج چل بسی۔

پولیس کے مطابق بلدیہ ٹائون کے علاقے سعیدآباد میں گزشتہ ماہ تیزاب گردی سے زخمی ہونے والی خاتون سول ہسپتال کے برن وارڈ میں دوران علاج جاں بحق ہوگئیں۔21 سالہ مقتولہ رمشا پر اس کے سابقہ شوہر ذیشان نے تیزاب پھینکا تھا۔ مقتولہ 23 دن سول ہسپتال میں زیرعلاج رہیں۔

ملزم ذیشان واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے بعد میں گرفتارکرلیا گیا تھا۔ رمشا اور ملزم ذیشان ٹک ٹاکر بھی تھے۔واقعے کامقدمہ مقتولہ کی ہی مدعیت میں سعید آباد تھانے میں درج ہے۔

مقتولہ کے والد کا کہنا تھا کہ رمشا نے ذیشان سے تقریباً 2 سال قبل کورٹ میرج کی تھی تاہم گزشتہ سال ذیشان نے زبانی اسے طلاق دی تھی جس کے بعد رمشا اپنے والدین کے گھرآگئی تھی۔طلاق کے بعد ملزم ذیشان رمشا کو ہراساں کرتا رہا اور پھرایک دن اس پر تیزاب پھینک دیا۔