شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔فائل فوٹو
شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں شدید گرمی۔پارہ 39 ڈگری تک پہنچ گیا

کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہو گئیں، شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 39 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

شہر قائد میں گرم ہوائیں چل رہی ہیں، شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 39 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ محکمہ موسمیات نے آج سے 4 روز تک جُزوی ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جُزوی ہیٹ ویو 17 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں درمیانی شدت کی گرمی ہوگی جب کہ اس وقت سمندری ہوائیں مکمل بند ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے لہذا شہری احتیاط کریں اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرنے کے ساتھ غیر ضروری گھر سے نہ نکلیں۔

سردار سرفراز نے کہا کہ 17 ستمبر سے مون سون اسپیل آئے گا جس میں سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہوگی، مون سون بارشیں دو سے تین روز تک جاری رہ سکتی ہیں تاہم کراچی میں بہت زیادہ بارشوں کا امکان نہیں۔