فائل فوٹو
فائل فوٹو

اغوا برائے تاوان کے ملزمان 18سال بعد بری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اغوا برائے تاوان کے تین ملزمان کو 18سال بعد شک کا فائدہ دے کر بری کردیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں اغوا برائے تاوان کے تین ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔عدالت نے عبدالوہاب،ظہیراحمد،وارث علی کوشک کافائدہ دے کربری کردیا۔

سماعت کے دوران وکیل نے عدالت عظمیٰ کوبتایا کہ ملزمان کی جیل میں شناخت پریڈنہیں کی گئی،مدعی نے عدالت میں ملزمان کوشناخت کیا۔عدالت میں ملزمان کی شناخت کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس کیس میں انسداددہشتگردی عدالت نے 5 ملزمان کوعمرقیدکی سزاسنائی تھی جبکہ لاہورہائیکورٹ نے اپیل میں 2 ملزمان رضوان،اشفاق کوبری کردیاتھا اور باقی تین ملزمان نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررکھی تھی۔