بازیاب کرائی جانے والی متاثرہ خاتون کو فوری طورپرسول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو
بازیاب کرائی جانے والی متاثرہ خاتون کو فوری طورپرسول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو

ڈھائی سال سے قید خاتون بازیاب۔بھائی گرفتار

کراچی:عید گاہ پولیس نے مارواڑی لائن میں کارروائی کرتے ہوئے ڈھائی سال سے قید خاتون کو بازیاب کرا لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بازیاب کرائی جانے والی متاثرہ خاتون کواپنے سگے بھائی نے گزشتہ ڈھائی سال سے قید کیا ہوا تھا،دوران قید خاتون کوتشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، پولیس نے کارروائی کے بعد ملزم بھائی کو بھی گرفتارکرلیا۔

گزشتہ روزعید گاہ پولیس نے مدد گار15 پولیس کی اطلاع پرمارواڑی لائن جنت بی بی بلڈنگ میں کارروائی کرتے ہوئے ڈھائی سال سے قید خاتون شاہین دختر احمد کو بازیاب کرا لیا ۔

ایس ایس پی سٹی سرفراز نوازنے بتایا کہ متاثرہ خاتون کو اپنے سگے بھائی اقبال احمد نے گزشتہ ڈھائی سال سے قید کیا ہوا تھا، دوران قید خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا تھا، بازیاب کرائی جانے والی متاثرہ خاتون کو فوری طورپرسول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم اقبال احمد کوبھی گرفتارکرلیا ہے اور اس کے خلاف اس کے ماموں محمد حسین ولد جمعہ کی مدعیت میں بجرم دفعہ 376/344/354A کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔