سندھ میں چار لاکھ 63 ہزار 167افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو
سندھ میں چار لاکھ 63 ہزار 167افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو

پاکستان بھر میں کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان بھر میں عالمی وبا کورونا وائر س کے کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار 231 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسزکی شرح 4.10 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران81 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک ہزار897 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں عالمی وبا کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار327 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ27ہزار905ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد چار لاکھ 51 ہزار448، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 589، پنجاب میں چار لاکھ 23 ہزار670، اسلام آباد میں ایک لاکھ چار ہزار348، بلوچستان میں 32 ہزار772، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 821ور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 257 ہو گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 449 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں سات ہزار289، خیبرپختونخوا پانچ ہزار426، اسلام آباد 904، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اورآزاد کشمیر میں 733 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔