وزیر اعظم کی جانب سے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔فائل فوٹو
وزیر اعظم کی جانب سے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔فائل فوٹو

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جسے وزیر اعظم کی جانب سے منظور کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر توانائی حماد اظہر تابش گوہر کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے اور اس حوالے سے وزیر اعظم عمران سے ملاقات کے دوران اپنے تحفظات کا اظہار بھی کر چکے تھے۔

تابش گوہر پر مقامی ریفائنریز کو فائدہ پہنچانے کا الزام ہے جبکہ سی سی او اجلاس میںتابش گوہر نے ریفائنریز کے لیے پیشگی مراعات کی تجاویز بھی دی تھیں جو کہ وفاقی وزرا حماد اظہراوراسد عمر نے مسترد کردی تھیں۔