کیس کی مزید کارروائی 6 اکتوبر کے لیے ملتوی کردی گئی ۔فائل فوٹو
کیس کی مزید کارروائی 6 اکتوبر کے لیے ملتوی کردی گئی ۔فائل فوٹو

ہتک عزت دعویٰ۔ شہباز شریف اورعمران خان 6 اکتوبرکو طلب

لاہور:وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے پر عدالت نے وزیراعظم اورلیگی صدرکو عدالت طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ شہبازشریف نے ہتک عزت کے دعوے میں مؤقف اختیارکیا تھا کہ عمران خان نے پانامالیکس پرچپ رہنے کے لیے رقم آفر کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا،عمران خان کے الزام سے میری ساکھ متاثر ہوئی۔

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کے بعد تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ عمران خان کے وکلا نے کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست واپس لے لیں جبکہ عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے دائر تمام متفرق درخواستیں بھی نمٹا دیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے آئندہ چھوٹی تاریخیں دی جائیں گی جبکہ کارروائی کے لیے شہباز شریف اورعمران خان 6 اکتوبر کو وکلا کے ہمراہ پیش ہوں۔

عدالتی حکم کے مطابق کیس کی مزید کارروائی 6 اکتوبر کے لیے ملتوی کردی گئی۔