ماضی کےحکمرانوں نےملکی نظام کومضبوط نہیں ہونےدیا،فائل فوٹو
ماضی کےحکمرانوں نےملکی نظام کومضبوط نہیں ہونےدیا،فائل فوٹو

ملک میں بڑے بڑے مافیاز بیٹھے ہیں۔وزیر اعظم

ڈیرہ اسماعیل خان:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے بڑے مافیاز بیٹھے ہیں اور یہ قانون کی حکمرانی نہیں چاہتے۔

کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مافیاز کہتے ہیں کہ ہمیں این آر او دو اور غریب کو پکڑو۔ مافیا کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کےحکمرانوں نےملکی نظام کومضبوط نہیں ہونےدیا، رسیدیں دینے کی بجائے باہر بیٹھ کر تقریریں کی جا  رہی ہیں، کبھی جھوٹے لوگ قوم نہیں بنا سکتے۔ ملک سے باہر بیٹھے لوگ اربوں کی پراپرٹی بنا گئے.

انہوں نے کہا کہ یورپ میں الیکشن میں دھاندلی کی سوچ بھی نہیں ہے، ہمیں مضبوط قوم بننے کے لیے کردار کی ضرورت ہے۔

ان ک اکہناتھا کہ دنیا کی تاریخ پڑھی ہے، ریاست مدینہ میرے ایمان کا حصہ ہے،اس کے اصول بڑے انقلابی تھے،ان لوگوں  میں سے نہیں جو  اسلام کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں،دین کی پیروی نہ کرنے کی وجہ سے ہمارے حالات ابتر ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان بنا تو آبادی 4 کروڑ تھی، آج 22 کروڑ ہے،آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے،آبادی بڑھنے کی وجہ سے گندم منگوانا پڑی، اس مرتبہ فصل بہتر ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں 50 سال بعد ڈیم بن رہے ہیں،ہمیں پانی کو محفوظ بناناہوگا،آنے والے وقتوں میں پانی کے مسائل پیداہوں گے،دنیامیں قیمتیں بڑھنےسےپاکستان میں بھی مہنگائی ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ زراعت پر تحقیق کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان میں زیتون کی کاشت کا انقلاب آ رہاہے،قبائلی اضلاع میں اراضی کے مسائل ہیں ،وزیراعلیٰ کو حل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کسانوں کے پاس بڑا پیسہ گیا،شوگر مافیاکسانوں کوپیسہ نہیں دیتاتھا،ہم نے قانون سےزورلگاکر دلوایا۔