ایدھی اور چھیپا کو سر کی چوٹ والوں کو لانے سے منع کردیا۔فائل فوٹو
ایدھی اور چھیپا کو سر کی چوٹ والوں کو لانے سے منع کردیا۔فائل فوٹو

سرکی چوٹ والوں کو عباسی اسپتال نہ لانے کا حکم

کراچی:عباسی شہید اسپتال انتظامیہ نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے سر کی چوٹ والوں کو اسپتال نہ لانے کا حکم جاری کردیا۔

عباسی شہید اسپتال کراچی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سید عمیر احمد نے انتظامیہ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس نیورو سرجری اور رات میں سی ٹی اسکین کی سہولت نہیں۔

ایم ایل او سید عمیر احمد نے کہا کہ ایدھی اور چھیپا سے کہیں نیورو سرجری کے مریض ہمارے پاس مت لائیں۔

ایدھی کوآر ڈینیٹر ڈاکٹر عبدالغفار کا کہنا ہے کہ عباسی اسپتال انتظامیہ نے سر کی چوٹ والوں کو لانے سے منع کردیا، چھیپا ویلفیئرنے بھی عباسی اسپتال میں سرکی چوٹ والےافراد کونہ لانے کے حکم کی تصدیق کی۔