نیب وکیل نے خورشید شاہ کی بیگمات کو استثنیٰ دینے کی مخالفت کی۔فائل فوٹو
نیب وکیل نے خورشید شاہ کی بیگمات کو استثنیٰ دینے کی مخالفت کی۔فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی دونوں بیگمات کو حاضری سے استثنیٰ دیدیا

اسلام آباد؛سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں دونوں بیگمات کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ عدالت نے ریفرنس کے تمام ملزمان کی ضمانت مقدمات کو یکجا کرتے ہوئے کیس کو جلد سماعت کیلیے دوبارہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نےریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کا کیس ہائیکورٹ کو بھجوایا تھا، اب ہائیکورٹ سے دوبارہ مسترد ہونے پر خورشید شاہ کا کیس سپریم کورٹ آگیا ہے، کیا شریک ملزمان کی درخواستوں کو مرکزی ملزم کے کیس کے ساتھ سنا جائے۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ کے علاوہ باقی تمام شریک ملزمان ہیں، بہتر ہے کہ تمام درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جائے۔