بحریہ ٹاؤن،گڈاپ، ملیر اورآس پاس کے علاقوں میں مزید بارش ہو سکتی ہے۔فائل فوٹو
بحریہ ٹاؤن،گڈاپ، ملیر اورآس پاس کے علاقوں میں مزید بارش ہو سکتی ہے۔فائل فوٹو

شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں ہوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 6 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، گلشن معمار میں4.1،کیماڑی میں 1.5، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 2.8 ملی میٹر ، پی اے ایف فیصل بیس پر 2، جناح ٹرمینل پر 0.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ماہر موسمیات کے مطابق صدرکے اطراف میں اچانک ہونے والی تیز بارش مائیکرو برسٹ کے باعث ہوئی، چاروں جانب سے تیز ہوائیں چلیں اور بارش مختلف سمتوں سے برسی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکے شمال مشرق اور مشرقی علاقوں میں تھنڈر سیلز موجود ہیں، بحریہ ٹاؤن،گڈاپ، ملیر اورآس پاس کے علاقوں میں مزید بارش ہو سکتی ہے اور شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کل دوپہر کے بعد بھی ایک بار پھر تھنڈرسیلز بن سکتے ہیں اورکل کہیں تیز  اور کہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔