کراچی شرقی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں چائے کے ہوٹل پر فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 45 سالہ وحید گل اور 42 سالہ نعیم شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزم شلوار قمیص میں ملبوس تھا، سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص گلی سے نکلتا ہے اور چند سیکنڈ میں پے درپے گولیاں مارکر دونوں کو قتل کر دیتا ہے۔فوٹیج میں ملزم کو انتہائی سکون سے پیدل جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول وحید گل کراچی پولیس کے شعبہ سی آئی اے میں تعینات اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں ڈیوٹی کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعہ میں جاں بحق دوسرا شخص نعیم شاہ مقتول پولیس اہلکار کا قریبی عزیز ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، مزید تحقیقیات جا ری ہیں۔