واقعے کے بعد مشتعل کسانوں نے متعدد سرکاری گاڑیوں کو آگ لگادی۔ 

بھارت میں کسانوں پر بی جے پی رہنما کے بیٹے نے گاڑی چڑھادی ۔ 8 افراد ہلاک

بھارت میں کسانوں پر بی جے پی رہنما کے بیٹے نے گاڑی چڑھادی ، ریاست اترپردیش میں کسانوں کے احتجاج کے دوران 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریاست اتر پردیش میں کسان نائب وزیراعلیٰ اجے مشرا کی آمد پراحتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے، احتجاج کے دوران اچانک 3 گاڑیاں تیزی سے آئیں اور وہاں موجود کسانوں کو روندتے ہوئے چلی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جونیئر وزیر داخلہ کے قافلے کی گاڑی کی زد میں آکر4 کسان ہلاک ہوئے تھے۔

واقعے کے بعد مشتعل کسانوں نے متعدد سرکاری گاڑیوں کو آگ لگادی۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں نائب وزیر داخلہ کا بیٹا موجود تھا جس نے یہ حرکت جان بوجھ کر کی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے جونیئر وزیر داخلہ کے قافلے میں شامل گاڑی کو آگ لگادی جس سے کار میں موجود 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ لکھیم پورکھیری میں سرکاری منصوبوں کا افتتاح کرنے جارہے تھے۔