مقدمہ درج ہونے کے باعث آریان خان کو تقریبا ایک ماہ جیل میں رہنا پڑا تھا۔فائل فوٹو
مقدمہ درج ہونے کے باعث آریان خان کو تقریبا ایک ماہ جیل میں رہنا پڑا تھا۔فائل فوٹو

آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت پھر مسترد

ممبئی کی خصوصی عدالت نے ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا کے ساتھ ایک بار پھربالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

آریان خان اور7 دیگر کو 3 اکتوبر کو ممبئی کروز ڈرگ کیس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان پہلے ہی 18 دن جیل میں گزار چکا ہے۔ وہ اس وقت آرتھر روڈ جیل میں قید ہے۔

ممبئی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ سماعت کے دوران آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا اور آج کے لیے حکم محفوظ کیا تھا۔ آرین خان اور ارباز مرچنٹ سمیت 7 دیگر افراد کو این سی بی نے کورڈیلیا کروز جہاز پر چھاپے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

اس سے قبل نارکوٹکس کنٹرول بیوروکی جانب سے منشیات کیس میں گرفتارآریان اوران کی نئی فلم میں آنے والی ساتھی اداکارہ کی واٹس ایپ چیٹ عدالت میں پیش کردی گئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان کی آج درخواست ضمانت پ کی جانیوالی سماعت سے قبل عدالت میں آریان اوران کی آنے والی فلم کی ساتھی اداکارہ کی واٹس ایپ چیٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں ان دونوں نے منشیات سے متعلق گفتگو کی تھی۔علاوہ ازیں آریان خان کی منشیات فروخت کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی آڈیو بھی عدالت میں پیش کی گئی۔

یاد رہے کہ چھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اوران کے ساتھیوں سے غیر قانونی منشیات برآمد کی تھی۔ بعد ازاں دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔