پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ متفقہ طور پرکیا گیا۔فائل فوٹو
پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ متفقہ طور پرکیا گیا۔فائل فوٹو

پاکستان گرے لسٹ میں برقرار۔ ترکی کو بھی شامل کر لیا گیا

پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف، فیٹف ) نے  پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے جبکہ ترکی، اردن اور مالی کو بھی گرے لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیٹف کا تین روز اجلاس پیرس میں ہوا،اجلاس 19 اکتوبر کو شروع ہوا تھا۔اجلاس کے خاتمے پر انتظامیہ کی جانب سے نئے فیصلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔فیٹف کا کہنا تھا  کہ پاکستان اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل افراد کے خلاف کارروائی کرے۔پاکستان نے اب تک  34 میں سے30 شرائط پوری کرلی ہیں،باقی شرائط پرعمل درآمد کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ متفقہ طور پرکیا گیا۔

فیٹف کے مطابق پاکستان نے منی لانڈرنگ کو روکنے لیے اچھے اقدامات کیے ہیں۔پاکستان کو استغاثہ اور  قانون سازی میں مزید بہتری کرنے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب ایف اے ٹی ایف نے ترکی، مالی اور اردن کو بھی گرے لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف ، فیٹف)نےپاکستان کی نمایاں پیشرفت کوسراہا، پاکستان نے2021ایکشن پلان کے7میں سے 4نکات پرعملدرآمد کرلیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  فیٹف نےحالیہ اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کاجائزہ لیا ، پاکستان نےمقررہ مدت سےپہلےخاطرخواہ پیشرفت کی۔فیٹف پاکستان کااگلاریویوفروری2022 میں کرےگا۔

پاکستانی وفدکی سربراہی وزیرتوانائی محمدحماداظہرنےکی۔پاکستان دونوں ایکشن پلانزکےاہداف کےحصول کیلئےپرعزم ہے۔ فیٹف کاتمام ایکشن پلانزپرپاکستان کے عملدرآمدپراطمینان کااظہار کیا۔فیٹف کوایکشن پلانزکےبارےمیں جامع رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔