حکومت غیرقانونی مقدمات‘ ختم اور فورتھ شیڈول پر نظرِ ثانی کرے۔فائل فوٹو
حکومت غیرقانونی مقدمات‘ ختم اور فورتھ شیڈول پر نظرِ ثانی کرے۔فائل فوٹو

تحریک لبیک نے حکومت کو منگل کی شام تک مہلت دیدی

لاہور:تحریکِ لبیک کی شوریٰ نے کہا ہے کہ حکومت کو منگل کی شام تک کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ تنظیم کے مطالبات پورے کرے، ’غیرقانونی مقدمات‘ ختم کرے اور فورتھ شیڈول پر نظرِ ثانی کرے‘۔

شوریٰ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تنظیم کے امیر سعد رضوی رہائی کے بعد شوریٰ کے دیگر ارکان سمیت لانگ مارچ کے شرکا کے سامنے آ کر مطالبات پورے ہونے کا اعلان کریں گے تبھی مارچ ختم ہو گا۔

واضح رہے کہ اس لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس کے درمیان جمعے کی شام سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں دو پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے ۔ تحریکِ لبیک کے ترجمان کی جانب سے بھی درجنوں کارکنوں کے زخمی اور متعدد کے ہلاک ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے تاہم وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اس بارے میں کوئی مصدقہ معلومات نہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قافلے کے شرکا کی جانب سے شدید پتھراؤ سے ایک ڈی ایس پی اور دو ایس ایچ اوز سمیت 50 سے زیادہ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔