فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کھلاڑی آج ہمارا سر فخر سے بلند کردیں۔مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ قومی ٹیم جب گرین شرٹس پہن کر میدان میں اترتی ہے تو پوری قوم کے دل آپ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں مریم نوازنے گرین شرٹس کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔انہوںنے کہا کہ قومی کھلاڑی آج ہمارا سر فخر سے بلند کر دیں اور قوم کو خوشخبری سنا دیں۔