بابراعظم کے والد بھارت کو تاریخی شکست دینے پر آبدیدہ ہو گئے ۔فائل فوٹو
بابراعظم کے والد بھارت کو تاریخی شکست دینے پر آبدیدہ ہو گئے ۔فائل فوٹو

بھارت کو تاریخی شکست دینے پربابراعظم کے والد جذباتی ہو گئے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم کے والد بھارت کو تاریخی شکست دینے پر جذباتی ہو کر آبدیدہ ہو گئے ۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم ترین معرکے میں پاکستان نے بھارت کو 10وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی ، جہاں پوری قوم خوش ہے وہیں اسٹیڈیم میں بیٹھے بابر اعظم کے والد جذباتی ہو گئے اور خوشی سے رونے لگے جنہیں چاچا کرکٹ سمیت دیگر افراد نے مبارکباد اور حوصلہ دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی 20ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار نہ صرف بھارت کو شکست دی بلکہ ہمیشہ ناٹ آو¿ٹ رہنے والے ویرات کوہلی کو بھی پویلین کی راہ دکھائی ۔ باو¿لنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں پہلی وکٹ ، دوسرے اوور میں دوسری اور پھر چوتھے اوور میں تیسری وکٹ گرا کر بھارتی بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں ۔

بھارت کے 151رنز کے جواب میں کپتان بابر اعظم نے وکٹ کیپر بلے باز کو ساتھ لیا اور دونوں کھلاڑیوں نے بغیر کسی نقصان کے 17.5اوورز میں فتح پاکستان کی جھولی میں ڈال دی ۔