ویسٹ انڈیز کے اوپنر ایون لوئس36اورلینڈی سائمنز7رنز پرکھیل رہے ہیں۔فائل فوٹو
ویسٹ انڈیز کے اوپنر ایون لوئس36اورلینڈی سائمنز7رنز پرکھیل رہے ہیں۔فائل فوٹو

 ٹی 20 ورلڈ کپ۔ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری۔43رنز بنا لیے

ٹی 20 ورلڈ کپ کا رنگا رنگ میلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے، 18 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی،ویسٹ انڈیز نے 6اوورزکے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے43رنز بنا لیے ۔ویسٹ انڈیز کے اوپنر ایون لوئس36اورلینڈی سائمنز7رنز پرکھیل رہے ہیں

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت ٹمبا بیواما کر رہے ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ایوین لیوائس ، کرس گیل ، لینڈل سیمونز ، شمرون ہٹمیر،نائیکولس پوران ( وکٹ کیپر)، آندرے رسل ، ڈیون براوو، عقیل حسین ، ، ہیڈن والش ، روی رامپال شامل ہیں ۔

جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں میں ریزا ہینڈرکس ، رسی وینڈر ڈوسن ، ، ایڈن مارکرم ، ڈیوڈ ملر، ہنرک کلاسن (وکٹ کیپر) ڈیوائن پیٹرسن ، کگیسو ربادا ، کشو مہاراج ، انرک نورتج  اور تبریز شمسی شامل ہیں ۔