کامیابی کا تناسب 95 فیصد رہا جبکہ 498 طلبا نے اے ون گریڈ حاصل کیا۔

انٹر میڈیٹ جنرل سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نےجنرل سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا۔

انٹرمیڈیٹ جنرل سائنس گروپ میں 3759 طلبا رجسٹرڈ ہوئے، 3738 طلبا نے امتحانات میں شرکت کی،21 غیر حاضر رہے۔انٹرمیڈیٹ جنرل سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 95 فیصد رہا جبکہ 498 طلبا نے اے ون گریڈ حاصل کیا۔

جنرل سائنس گروپ میں 494 طلبا نے اے، 778  نے بی، 958 طلبا نے سی اور737 نے ڈی گریڈ حاصل کیا۔انٹر میڈیٹ  جنرل سائنس گروپ میں 99 طلبا ای گریڈ سے کامیاب ہوئے۔