رینجرزکے جوان بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کرآگ بجھانے میں مصروف ہیں۔فائل فوٹو
رینجرزکے جوان بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کرآگ بجھانے میں مصروف ہیں۔فائل فوٹو

شریف آباد میں لکڑیوں کے 3 کارخانوں میں آگ

کراچی کے علاقے شریف آباد میں لکڑیوں کے 3 کارخانوں میں آگ لگ گئی۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق شریف آباد تھانے کے قریب واقع لکڑی کے کارخانوں میں لگنے والی آگ کو فائربریگیڈ کے 4 ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر بجھایا۔

فائربریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کچھ گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پرقابو پا لیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام نے مزید بتایا کہ آگ لگنے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

آگ لگنے کے باعث ایک کارخانہ مکمل طور پرجل گیا جس میں موجود لکڑی کی شیٹوں کو نقصان پہنچا جبکہ دیگر 2 کارخانوں کو جزوی طور پرنقصان پہنچا۔