حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے پرعمل درآمد جاری ہے۔فائل فوٹو
حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے پرعمل درآمد جاری ہے۔فائل فوٹو

کالعدم تحریک لبیک کے 860 کارکن رہا

لاہور:پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک کے 860 کارکنوں کو رہا کردیا ہے۔ رہائی پانے والے کارکنان  کو نقص امن کے قانون کے تحت پکڑا گیا تھا۔

نجی ٹی وی کے حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے پرعمل درآمد جاری ہے۔ معاہدے کی دوسری شق کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے 15 اضلاع کی جیلوں سے 860 افراد کو رہا کردیا ہے۔

رہائی پانے والوں کوپچھلےچندروزمیں مختلف شہروں سے نقص امن کے قانون کے تحت 3 ماہ کے لیے قید کیا گیا تھا۔گزشتہ روزاسٹئیرنگ کمیٹی کی لاہورمیں ملاقات کے بعد ان افراد کی رہائی کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سعد رضوی کی رہائی کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے دائراپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہےکہ جن افراد کے خلاف کیسز نہیں تھے انہیں رہا کردیا گیا ہے اور جن افراد کے خلاف کیسز ہیں ان کو رہا نہیں کیا جارہا۔