میرا خیال ہے اب الوداع کا وقت آگیا ہے۔فائل فوٹو
میرا خیال ہے اب الوداع کا وقت آگیا ہے۔فائل فوٹو

ڈیوائن براوو کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

دبئی۔ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈیوائن براوو نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے سفر کے ساتھ میرا کیریئر بھی ختم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے اب الوداع کا وقت آگیا ہے، میں نے اٹھارہ سال کرکٹ کو بہت انجوائے کیا۔ڈیوائن براوو کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے لیے آئی سی سی ٹرافیاں جیتنا اعزاز کی بات ہے۔

خیال رہے کہ ڈیوائن براوو نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 90 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز کھیلے جبکہ 2 بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا بھی وہ حصہ تھے۔