لیات آباد میں دھماکہ(فائل فوٹو)
لیات آباد میں دھماکہ(فائل فوٹو)

لیاقت آباد کے نالے میں دھماکے سے خوف وہراس

کراچی:لیاقت آباد میں نالے میں گیس بھرجانے کے باعث زوردار دھماکے سے خوف وہراس پھیل گیا، دھماکے کی آواز سن کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

لیاقت آباد تھانے کی حدود ڈاک خانہ ایک مینارہ مسجد دکان نمبر 9 اور 10 کے سامنے سے گزرنے والے نالے میں گیس بھرجانے کے باعث زوردار دھماکا ہوا،جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے نتیجے میں نالے کے اوپر لگے ہوئے سلیب ٹوٹ کر دور جاگرے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا سیوریج لائن میں گیس بھرجانے کی وجہ سے ہوا، پولیس نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔