پنجاب پولیس ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع اور تھانوں کی سطح پر پولیس کی مضبوط کوآرڈینیشن ملزم کی گرفتاری میں مددگار ثابت ہوئی
پنجاب پولیس ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع اور تھانوں کی سطح پر پولیس کی مضبوط کوآرڈینیشن ملزم کی گرفتاری میں مددگار ثابت ہوئی

سوشل میڈیا پرنماز کی بے ادبی کرنے والاملزم مظفر گڑھ سےگرفتار

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مجمع میں ڈھول بجایا جارہا ہے اور اس دوران ایک نوجوان اچانک نماز شروع کردیتا ہے اور اس دوران وہ اپنے جسم کے مختلف حصوں کو ڈھول کی تھاپ پر حرکت بھی دے رہا ہے۔

اس ویڈیو کے حوالے سے واضح نہیں کہ یہ ویڈیو کب اور کہاں کی ہے اور اس میں موجود نوجوان کون ہے۔اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ایسے میں پنجاب پولیس نے بھی ملزم کی تلاش شروع کردی تھی۔

اب پنجاب پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزم کی گرفتاری مظفر گڑھ سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پنجاب پولیس ترجمان کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا پر شعائر اسلام کی بےحرمتی پر مبنی ویڈیو سامنے آتے ہی آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سوشل میڈیا ٹیم نے پنجاب کے تمام اضلاع میں نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کروائی۔

پنجاب پولیس ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع اور تھانوں کی سطح پر پولیس کی مضبوط کوآرڈینیشن ملزم کی گرفتاری میں مددگار ثابت ہوئی۔