اجلاس میں مہنگائی کےخلاف صوبوں میں مارچ کا فیصلہ کرلیا جبکہ مہنگائی مارچ کا اختتام لانگ مارچ پر کیا جائے گا
اجلاس میں مہنگائی کےخلاف صوبوں میں مارچ کا فیصلہ کرلیا جبکہ مہنگائی مارچ کا اختتام لانگ مارچ پر کیا جائے گا

پی ڈی ایم کا مہنگائی کیخلاف صوبوں میں مارچ کا فیصلہ

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ملک میں جاری مہنگائی کے خلاف صوبوں میں مارچ کا فیصلہ کرلیا۔اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم رہنماؤں کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں ملکی صورتحال اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے با خبر ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر بھی غورہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مہنگائی کےخلاف صوبوں میں مارچ کا فیصلہ کرلیا جبکہ مہنگائی مارچ کا اختتام لانگ مارچ پر کیا جائے گا۔

باخبر ذرائع کے مطابق اجلاس میں 13 نومبر کو کراچی، 17 نومبر کو کوئٹہ اور 20 نومبر کو پشاور میں مہنگائی مارچ کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے نیب ترمیمی آرڈیننس اورالیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کردیا۔

پی ڈی ایم کے مطابق انتخابی اصلاحات بلز روکنے کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مکمل حاضری یقینی بنائی جائے گی اور انتخابی اصلاحات بلز روکنے کیلئے پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی حکمت عملی بنانے کی مشاورت ہوگی۔