داعش کے55 کارندوں نےطالبان کےسامنےہتھیارڈال دیے

افغانستان کے صوبے ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں داعش کے 55دہشتگردوں نے طالبان حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جلال آباد میں داعش کے 55دہشتگردوں نے طالبان کے سامنے اپنے ہتھیار ڈال دیے۔ جلال آباد میں صوبائی انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے انٹیلیجنس چیف ڈاکٹر بشیر نے ہتھیار ڈالنے والے دہشتگردوں کو ایک معاہدے کے تحت معاف کردیا۔

معاہدے کے مطابق دہشتگردوں نے اپنے ماضی پر ندامت کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے عام شہری کی طرح زندگی گزارنے اور پھر سے کوئی تخریبی کارروائی کرنے اور نہ ہی حصہ نہ لینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ اگر ہتھیار ڈالنے والے افراد نے وعدوں کیخلاف ورزی کی تو اس صورت میں ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ دہشتگر ننگرہار کے علاقوں کوٹ، اسپن غر اور اچن میں کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔