حسین آباد میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

کراچی:حسین آباد میں کاروبارکی تباہی اورمہنگائی کے باعث شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد کے رہائشی 52 سالہ مشتاق پٹیل نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی صبیحہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتاق پٹیل کو گرفتارکرکے اس قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا ہے کہ ان کے 4 بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا شادی شدہ اوران سے الگ رہتا ہے، گزشتہ چند برسوں کے دوران ان کا کاروبار تباہ ہوگیا جبکہ مہنگائی کی وجہ سے گزارہ بھی مشکل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے بیوی سے اکثر جھگڑا ہونے لگا تھا، حالات سے تنگ آکر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔