پی ٹی وی نے شعیب اختر کو قانونی نوٹس بھیج دیا
پی ٹی وی نے شعیب اختر کو قانونی نوٹس بھیج دیا

پی ٹی وی نے استعفیٰ دینے پر شعیب اختر کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر، اسلام آباد نے شعیب اختر کو کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

انتظامیہ نے نوٹس میں موقف اختیار کیا کہ سابق کرکٹر شعیب اختر نے پی ٹی وی سے کیے گئے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی اور انہوں نے کنٹریکٹ کے باوجود استعفی دیا جس کی وجہ سے پی ٹی وی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔
پی ٹی وی انتظامیہ نے نوٹس میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدلیہ پی ٹی وی کے اس نقصان پر شعیب اختر پر 10 کروڑ روپے کا ہرجانہ ہمیں ادا کرائے۔

کنٹریکٹ کے مطابق شعیب اختر استعفی کی صورت میں 3 ماہ کی تنخواہ ادا کریں گے، نوٹس کے مطابق شعیب اختر کنٹریکٹ کے مطابق کسی اور ٹی وی پروگرام میں شریک نہیں ہوسکتے تھے۔ شعیب اختر نے بغیر بتائے اماراتی ریاست دبئی جاکر بھارتی کرکٹرز کے ساتھ شو کیا جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔