بچی کواس کے سوتیلے نانا نے زیادتی کا نشانہ بنایا،فائل فوٹو
بچی کواس کے سوتیلے نانا نے زیادتی کا نشانہ بنایا،فائل فوٹو

کورنگی صنعتی ایریا سے 13 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا

کراچی: کورنگی صنعتی ایریا سے 13 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا شریف آباد سے 13سالہ لڑکی کو مبینہ طورپراسکول کے باہر سے اغوا کیا گیا جس کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مغویہ کے اغوا میں مبینہ طورپر محلےکا رہائشی غلام مرتضیٰ نامی شخص ملوث ہے جو اغوا کے واقعے کے بعد سے فیملی سمیت گھر سے فرار ہے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ مقدمےکے اندراج کے بعد اغوا کاروں کی طرف سے بچی کے اہلخانہ کو فون کال بھی موصول ہوئی، اغوا کاروں کے مطابق لڑکی رخسانہ اس وقت کندھ کوٹ میں ہے۔پولیس نے اغوا کے واقعات کے خلاف بنائے گئے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل میں تفتیش منتقل کردی ہے۔