کوہلی کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم سے نکال دیا گیا(فائل فوٹو)
کوہلی کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم سے نکال دیا گیا(فائل فوٹو)

بھارت نمیبیا کو شکست دے کر بھی ہار گیا۔وطن واپسی کی تیاریاں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آخری میچ میں بھارتی ٹیمنے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔تاہم اس جیت کے باوجود بھارت کیلئے یہ ہار ہی ہے کیوں کہ بھارت ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے خارج ہوگیا ،ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنے ملک واپسی کی تیاری شروع کردی ہے۔
بھارتی ٹیم کو وطن واپسی پر مشکلات پیش آسکتی ہیں اور شدید عوامی رد عمل کا سامنا کر پڑ سکتا ہے۔کیوں کہ پاکستان سے بدترین شکست کے بعد پہلے ہی بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی تھی اور سابق بھارتی کرکٹرز ،کھیلوں سے وابستہ صحافیوں کے علاوہ عوام میں بھی بے پناہ اشتعال تھا۔یہ صدمہ ان سے برداشت نہ ہوا تھا کہ نیوزی لینڈ نے بھی ہراکر بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔شدید عوامی رد عمل کے بعد بھارتی ٹیم کا مورال ڈاؤن تھا تاہم افغانستان سے مشکوک جیت اور پھر اسکاٹ لینڈ سے بڑے مارجن سے فتح کے بعد بھارت میں لوگوں کے چہروں پر خوشی آئی کہ شاید ان کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے مگر نیوزی لینڈ نے ایک بار پھر ان کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے افغانستان کو ہرادیا جس کے بعد بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔سابق مشہور کرکٹر کپل دیو نے تو یہ تک کہہ دیا تھا کہ دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کرنے سے بھارتی کرکٹ بورڈ میں تبدیلیاں ہونی چاہییں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کو اس کا غرور لے ڈوبا ۔

اس کے علاوہ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے، ڈیوڈ ویزے 26 اور اسٹیفن بارڈ 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے جڈیجا اور ایشوین نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں بھارت نے 133 رنز کا ہدف باآسانی 16 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔روہت شرما نے 56 اور کے ایل راہول نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ سوریا کمار یا نے 25 رنز بنائے۔