کوہلی کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم سے نکال دیا گیا(فائل فوٹو)
کوہلی کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم سے نکال دیا گیا(فائل فوٹو)

ورلڈ کپ میں بدترین ذلت کے بعد ویرات کوہلی ٹیم سے ہی فارغ۔روہت شرما کپتان مقرر

ورلڈ کپ میں بدترین ذلت کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان اور دنیا کے صف اول کے بلے باز ویرات کوہلی کو ٹیم سے ہی نکال دیا گیا۔ان کی جگہ روہت شرما کو کپتان مقرر کیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کا اعلان کر دیا جس کے لئے روہت شرما کپتان کو ویرات کوہلی کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ہوم سیریز کے لئے کے ایل راہول نائب کپتان ہونگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رتوراج گائیکواڑ،شریاس آئیر، سوریا کمار یادیو، ریشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، وینکٹیش آئیر، یوزویندر چاہل، آر ایشون، اکشر پٹیل، اویش خان، بھوونیشور کمار، دیپک چاہر، ہرشل پٹیل اور محمد سراج شامل ہیں۔
یاد رہے کہ نمیبیا کے خلاف ٹی 20ورلڈ کپ کے آخری میچ کے بعد ہی ویرات کوہلی نے اشارہ دے دیا تھا کہ شاید ان کو کپتانی ہٹا دیا جائے گا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی 6، 7 سال کپتانی کی اور بہت اچھا وقت گذرا۔بھارت کی کپتانی میرے لیے اعزاز کی بات ہے جبکہ بطورپلیئرٹی 20 کرکٹ کھیلتارہوں گا۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی ٹی 20 کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر چکے تھے جبکہ روہت شرما انڈین کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان ہوسکتے ہیں۔