تفتیشی حکام کے مطابق کنواں ٹھنڈا ہونے کے بعد موبائل فون دوبارہ ڈھونڈا جائے گا
تفتیشی حکام کے مطابق کنواں ٹھنڈا ہونے کے بعد موبائل فون دوبارہ ڈھونڈا جائے گا

ناظم جوکھیوکیس میں مدعی کی 2غیرملکیوں کےنام شامل کرنےکی استدعا

ناظم جوکھیو قتل کیس میں گزشتہ روز گرفتار مزید 3 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، ملزمان نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ناظم جوکھیو کو دھمکیاں دی تھیں، مقدمے میں مدعی کی جانب سے شکار کرنے والے دو غیر ملکیوں کے نام شامل کرنے کی استدعا کر دی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پولیس نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیے گئے ملزمان رزاق، معراج اور جمال کو عدالت میں پیش کیا۔

اس حوالے سے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے ناظم جوکھیو کو دھمکیاں دی تھیں ، عدالت نے تینوں ملزمان کو 16 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔عدالت میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمے میں اغوا کی دفعہ کا اضافہ کرکے مزید 11 ملزمان کو نامزد کیا ہے، مقدمے میں اب تک ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس سمیت 6ملزمان گرفتار ہیں۔

اس حوالے سے وکیل مدعی نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے میں شکار کرنے والے دو غیر ملکیوں کے نام بھی شامل کیے جائیں، میں نے پولیس کو بیان میں دو غیر ملکیوں کے نام بھی دیئے ہیں، عدالت غیر ملکیوں کو بھی مقدمے میں شامل کرنے کا حکم دے۔

وکیل نے بتایا کہ پولیس نے تاحال مقتول ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور خون آلود کپڑے برآمد نہیں کیے ہیں، تفتیشی افسر نے تاحال دفعہ 109 اور شواہد چھپانے کی دفعات شامل نہیں کیں۔