میتھیو ہیڈن نے محمد رضوان کو بہترین شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں عیسائی ہوں لیکن اسلام کے لیے تجسس رکھتا ہوں
میتھیو ہیڈن نے محمد رضوان کو بہترین شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں عیسائی ہوں لیکن اسلام کے لیے تجسس رکھتا ہوں

محمد رضوان نےقرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا،میتھیوہیڈن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو پاکستانی وکٹ کیپرمحمد رضوان کی جانب سے قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا گیا۔

اس حوالے سے میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ ایک دن میں اپنے کمرے میں تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی، جب میں نے دروازہ کھولا تو سامنے رضوان کھڑا تھا جس کے ہاتھ میں قران پاک تھا، وہ لمحہ انتہائی خوبصورت تھا جسے میں کبھی نہیں بھلا سکوں گا۔

میتھیوہیڈن بیٹنگ کنسلٹنٹ پاکستان کرکٹ ٹیم نے مزید بتایا کہ میں اور رضوان آدھے گھنٹے تک زمین پر بیٹھے رہے اور آپس میں گفتگو کرتے رہے، اب میں قرآن شریف کا ترجمہ روز پڑھ رہا ہوں۔

میتھیو ہیڈن نے محمد رضوان کو بہترین شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں عیسائی ہوں لیکن اسلام کے لیے تجسس رکھتا ہوں، ایک پیغمبر یسوع مسیح کی پیروی کرتا ہے تو دوسرا پیغمبر اسلام کی اور دونوں (مذاہب) ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔