ممبئی پولیس کے مطابق ملزم کو حیدرآباد سے گرفتار کرکے ممبئی لایا جارہا ہے
ممبئی پولیس کے مطابق ملزم کو حیدرآباد سے گرفتار کرکے ممبئی لایا جارہا ہے

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی بیٹی کودھمکی دینےوالاشخص گرفتار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی بیٹی کو دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

با خبر ذرائع کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے کے الزام میں جس شخص کو گرفتار کیا گیا، اس کا تعلق حیدرآباد سے ہے جبکہ وہ پیشے سے سافٹ ویئر انجینیئر ہے۔

واضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان کے خلاف شکست کے بعد ویرات کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں ملی تھیں۔

ممبئی پولیس نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رامنگیش الیباتھینی نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق اسے حیدرآباد سے گرفتار کرکے ممبئی لایا جارہا ہے جبکہ اس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ماضی میں کھانوں کی ترسیل کے لیے بنائی گئی ایپلیکیشن کے لیے کام کیا کرتا تھا۔