اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو
اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو

ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے قومی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ میں شکست پر پیغام جاری کردیا۔

ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ پیاری پاکستان ٹیم، آپ پورے ٹورنامنٹ میں روشن ستاروں کی طرح جگمگاتے  رہے اور اس قوم کیلیے خوشی کا سامان کرتے رہے جس کو اس کی سخت ضرورت تھی۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، تم نے بہترین کھیل پیش کیا اور ہمیں تم پر فخر ہے۔

خیال رہے کہ سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے۔ آسٹریلین ٹیم نے 177 رنز کا ہدف چھ گیندیں پہلے ہی پورا کرلیا۔ میچ کے 19 ویں اوور میں حسن علی نے میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑا تو انہوں نے اگلی تین گیندوں پر لگاتار تین چھکے لگا کر یقینی شکست کو فتح میں بدل دیا۔