خصوصی کانفرنس کی میزبانی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے کی
خصوصی کانفرنس کی میزبانی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے کی

سی ٹی ڈی بین الصوبائی رابطہ کانفرنس,تمام صوبوں کےسربراہان کی شرکت

سی ٹی ڈی کے جملہ امور واقدامات کے حوالے سے سی پی او میں 2 روزہ بین الصوبائی رابطہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام صوبوں کے سی ٹی ڈی سربراہان نےشرکت کی۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ صلاحیت اوراستعداد کے فروغ کے حوالے سے دو روزہ بین الصوبائی رابطہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس خصوصی کانفرنس کی میزبانی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے کی جبکہ دیگرصوبوں اوراسلام آباد میں سی ٹی ڈی کے تحت فرائض پر مامور سینئر افسران بھی کانفرنس میں موجود تھے۔

اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ بین الصوبائی رابطہ کانفرنس کے انعقادکامقصد سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں،استعداد کار،ٹیکنیکل ،ڈیجیٹل آلات کے استعمال،تربیتی امور واقدامات سمیت ڈیٹا بیس کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت مذید ٹھوس اور غیرمعمولی بنانا ہے۔تاکہ دہشت گردی یا دیگر سنگین جرائم کے انسدادی اقدامات کو باہم ملکر انتہائی مؤثر اور فول پروف بنایا جاسکے۔