سیف الاسلام قذافی نے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔فائل فوٹو
سیف الاسلام قذافی نے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔فائل فوٹو

معمرقذافی کا بیٹا سیف الاسلام سیف صدارتی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار

تریپولی:لیبیا میں الیکشن کمیشن نے ابتدائی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابق حکمران معمرقذافی کے بیٹے سیف الاسلام سیف کوصدارتی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا جس کے بعد ان کا نام صدارتی امیدواروں کی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ طرابلس میں ملٹری پراسیکیوٹر نے الیکشن کمیشن پر زور دیا تھا کہ سیف الاسلام سیف کو 2015 میں جنگی جرائم کے الزامات میں ایک عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا اس لیے ان کا نام صدارتی انتخابات سے خارج کردیا جائے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کی دوڑ میں 98 امیدوار شامل تھے جس میں الیکشن کمیشن نے ابتدائی طورپر25 کے نام خارج کردیے ہیں، لیبیا میں صدارتی انتخاب 24 دسمبر کو ہوں گے جبکہ امیدواروں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سیف الاسلام قذافی نے صدارتی انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔